ظالم شوہر کا اہل خانہ کیساتھ مل کر بیوی پر تشدد۔۔قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کشمور کے نواحی گاؤں لشکر خان میں ظالم شوہر نے باپ اور بھائیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع کشمور کے علاقے بخشاپور میں 10 اکتوبر کو پیش آیا ، ملزم ذاکر سہریانی نے اپنے باپ عاشق سہریانی اور بھائی آصف سمیت دیگر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر تشدد کیا اورفائرنگ کرکے قتل کردیا،قتل کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگئے تاہم مقتولہ کے ورثا نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے بیٹی کے قتل میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔
دوسری جانب ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم سمیر سہریانی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،امید ہے ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل استعمال کیوں کیا۔۔؟بھائی نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے