(مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر جیپ ریلی کے دوران ریسر کی گاڑی قلازبایاں کھاتے ہوئے اختتامی لائن کے قریب الٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر جیب ریلی کے دوران ایک ریسر گاڑی اختتامی لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر الٹ گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔
یاد رہے کہ گوادر جیپ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹگری میں 240 کلو میٹر کا مقررہ فاصلہ آصف فضل چوہدری نے ایک گھنٹہ 24 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، چار روزہ ایونٹ میں 100 سے زائد ریسرز نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی نواسی کےلئےکھلونے خریدنے کی تصویر وائرل