حلقہ این اے 133 لاہور۔۔ ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سابق صدر مسلم لیگ ن ملک پرویز کی وفات کے بعد خالی ہونے والی حلقہ این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن پانچ دسمبر کروانے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 133 لاہور کی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے 21سے 25اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں ، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ سکروٹنی کا عمل 30اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تین اکتوبر تک اپیلیں دائر کی جائیں گی جنہیں 9نومبر تک نمٹا دیا جائے گا۔11نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے ۔
الیکشن کمیشن 12نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر جیپ ریلی میں شامل گاڑی الٹ گئی۔۔ ویڈیو وائرل