’تم ٹھاکرے کو نہیں جانتے‘ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی فلم انڈسٹری کی تین اہم شخصیات گرفتار

Oct 18, 2021 | 11:50:AM

(ویب ڈیسک) سیکورٹی گارڈ پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک  ڈائریکٹر، پروڈیوسر کو ان کے ڈرائیور سمیت گرفتار   کرلیا گیا . پولیس نے اس کیس میں مراٹھی فلم کی اداکارہ کو بھی نوٹس بھیجا ہے ۔

بھارتی ذارائع ابلاغ کے مطابق ممبئی کی مالونی پولیس نے مراٹھی فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر کو ان کے ڈرائیور سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے مراٹھی فلم کی ہیروئن کو نوٹس بھیجا ہے۔ اداکارہ مقامی تنظیم ایم این ایس کی ورکر بھی ہے۔ سیکورٹی گارڈ کی پٹائی کے دوران بنایا گیا ویڈیو بھی وائرل ہوا، جس کی بنیاد پر یہ سارا کیس پولیس میں درج کیا گیا۔ سیکورٹی گارڈ کو مارتے پیٹتےویڈیو بنایا گیا، جس میں خاتون سیکورٹی گارڈ کو پیٹ رہی ہے اور یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہے کہ’’ آپ مہاراشٹر میں رہتے ہیں اور آپ راج ٹھاکرے کو نہیں جانتے؟ ‘‘یہ سوال پوچھتے ہوئے اسے مسلسل پیٹتے رہی۔ موقع پر موجود باقی  لوگ بھی اس پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کیا اور خاتون کو نوٹس دے کر چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق  اس خاتون نے راج ٹھاکرے کی تصویر سیکورٹی گارڈ کو دکھائی اور پھر سیکورٹی گارڈ نے صرف یہ پوچھا کہ یہ کون ہے؟ صرف اس حقیقت سے ناراض ہو کر اس سیکورٹی گارڈ کو مارا پیٹا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزموں نے مڈھ میں ایک بنگلے پر جا کر سیکورٹی گارڈ کی پٹائی کی اور پیسے مانگ رہے تھے، یہی نہیں، مار پیٹ کے بعد ان لوگوں نے ویڈیو بھی وائرل کر دیا۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ چوکیدار دیانند سدا نے مالونی پولیس تھانےمیں شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نےمقدمہ درج کیا اور تینوں ملزموں کو گرفتار کیا اور  خاتون کو نوٹس دے کر چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا قوالی کی ہر طرف دھوم مچی۔۔۔’’ تسی باہر نہیں پھرنا‘‘۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں