(24 نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 172 روپے 40 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق طلب بڑھنے کے باعث روپیہ دبائوکا شکار ہے۔
معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی ادائیگی کے بعد روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا ہے۔ رواں مالی سال پہلے تین ماہ میں ہے تجارتی خسارہ سو فیصد بڑھ چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر جیپ ریلی میں شامل گاڑی الٹ گئی۔۔ ویڈیو وائرل