شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں شوکت ترین کی قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ،شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کےبعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جبکہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئےاجازت درکار ہوگی.
آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔اس سے قبل حفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان۔۔پھر مہنگا۔۔کتنا اضافہ ہوا؟