غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش۔۔ ایک اور نوجوان تشدد سے جاں بحق

Oct 18, 2021 | 13:33:PM

   (مانیٹرنگ ڈیسک) سلوینیا کے بارڈر پر وحشیانہ تشدد سے جان کی بازی  ہارنے والے نوجوان کی میت جہلم  پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلر انتہائی متحرک ہوگئے ہیں اور ناجانے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیئے گئے اور انسانی سمگلروں کا یہ خونی کھیل بڑھتا ہی جا رہا ہے اس کی روک تھام میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کر رہا۔

جہلم کے رہائشی کو غیر قانونی طریقے سے  یورپ پہنچانے کا خواب دیکھا کر ایجنٹوں نے مختلف اوقات میں 40 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔

لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری درخواستوں کے باوجود اداروں نے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی اور خاموش تماشائی بنے رہے۔ ایف آئی اے کو متعدد بار درخوست دی گئی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ دار ایجنٹ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ۔۔آج کونسی ٹیموں میں مقابلہ ہو گا

مزیدخبریں