کویت:آئل ریفائنری میں دھماکے سے آگ لگ گئی

Oct 18, 2021 | 15:08:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی میناء الاحمدی ریفائنری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔آگ بجھانے کے لئے فائر فائٹنگ عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

العریبہ اردو  کی ویب رپورٹ کےمطابق کویت کی سرکاری پٹرولیم کمپنی کے این پی سی کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ کمپنی کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ"عمارت کے متاثرہ حصے اور اس کو جانے والی تمام تیل کے پائپوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ریفائنری کی فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریفائنری کے دیگر شعبوں کو اس آتشزدگی کے باعث فرق نہیں پڑا ہے۔" عینی شاہدین اور  سوشل میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق ریفائنری کی عمارت سے دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد دھواں اور آگ کی لپٹیں بھی دکھائی دی گئی۔

واضح رہے کہ  پچھلے ماہ کے دورا ن کےاین پی سی نے اعلان کیا تھا کہ میناء الاحمدی ریفائنری میں توسیعی منصوبے کے تحت ریفائنری کی پیداوار 3 لاکھ 46 ہزار بیرل فی دن تک بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم ٹھاکرے کو نہیں جانتے‘ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی فلم انڈسٹری کی تین اہم شخصیات گرفتار

مزیدخبریں