نور مقدم کو قتل سے پہلے کتنے دن قید رکھا گیا۔۔مقدمے نے نیا موڑ لے لیا

Oct 18, 2021 | 15:16:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملزم ظاہر جعفر کا مقتولہ نور مقدم کو قتل سے پہلے تین دن تک حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق نورمقدم قتل کیس کی چارج شیٹ میں بتایاگیا ہے کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے مقتولہ کو18سے 20جولائی تک تین دن تک حبس بے جا میں رکھا، ظاہر جعفر کے والدین نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی پولیس کو اطلاع نہیں دی ، ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے چارج شیٹ کی بنیاد پر 12ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ 
 چارج شیٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 12ملزمان پر مجموعی طورپر 14الزامات عائد کئے گئے ہیں، چارج شیٹ کے مطابق مقتولہ نے 20جولائی کو کھڑکی سے چھلانگ لگا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن گارڈ افتخار اور مالی جان محمد نے اسے گیٹ پر روک لیا، اس کے بعد ملزم ظاہر مقتولہ نور کو کھینچتا ہوا دوبارہ کمرے کے اندر لے گیا۔
عدالت نے بتایا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر پر قتل ، اغوا اور ریپ سمیت دیگر الزامات ہیں، ملزم کے والدین کراچی سے اس سے ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔
 نور کو حبس بے میں رکھنے کا علم ہونے کے باوجود پولیس کو اطلاع نہیں دی ، اس لئے وہ بھی شریک ملزم قرارپائے، خانسامے اور مالی سمیت یہ لوگ ظاہر کے منصوبے سے واقف تھے ، انہیں پولیس کی مدد کرنی چاہیے تھے جو انہوں نے نہیں کی۔ 
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کا نیا روپ سامنے آ گیا

مزیدخبریں