انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نےآج انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کیا جس میں امیدوا رو ں کی کامیابی کی شرح 99.97 رہی۔
تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں شامل ہونے والے کل 76،521 طلباء میں سے 75،144 کو پاس قرار دیا گیا۔بورڈ نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے نتائج دیکھنے کے لیے اپنی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔اس سے قبل ستمبر میں ایف بی آئی ایس ای نے انٹرمیڈیٹ پارٹ II امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں پاس ہونے کا تناسب 99.89 رہا۔کل 70،790 میں سے 69،503 طلباء نے امتحانات پاس کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھا؟جانیے