(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال سے متعلق اعلیٰ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے جنگل میں پیش آنے والا ایسا واقعہ،جس کی تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائینگی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم نے وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل