(مانیٹر نگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے سر کا پچھلے حصے کی ٹنڈ کروالی ۔
تفصیلات کے مطابق شلپا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انڈر کٹ کروانے کے بعد خوش اور اس کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کر رہی ہیں۔
شلپا شیٹی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر روزانہ رسک نہ لیں تو آپ زندگی نہیں گزار سکتے، چاہے یہ انڈر کٹ بز کٹ ہو یا بازی گری کی نئی مہارت، اس کیلئے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے۔انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ان کے سٹائلسٹ کو ان کے سر کے پیچھے کے بال صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر کی غیرمناسب لباس میں تصاویروائرل۔۔ مداحوں کی تنقید