(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام مسلمانوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ رہبر انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیا، ہمیں سرور کائنات، محسن انسانیت اور رحمت العالمین کے راستے پر چلنا ہوگا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آقائے دو جہاں تمام انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ، ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں، امن ،محبت اور برداشت کا درس دیا، ہمیں اس سوچ کی مزاحمت کرنا ہوگی جو مذہب کی آڑ میں من مانی کرتی ہے ،سابق صدرنے کہاکہ اسلام ہمیں ظلم ،جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز بلندکرنے کا درس دیتا ہے، ہمیں ان عناصر کو شکست دینا ہوگی جو مذہب کی آڑ میں محصوم انسانوں کو قتل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ