بھارت میں سیلاب، 30 سے زائد افراد ہلاک ۔۔دولہا دلہن کو بڑے برتن میں شادی تقریب تک لے جایا گیا

Oct 18, 2021 | 21:31:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 30 افراد ہلاک،سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شدید سیلاب سے متعدد مکان اور گاڑیاں بہہ گئیں ۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوج اور نیوی کے اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شامل ہیں۔ اس صورتحال کے باعث ایک نوجوان جوڑا بڑے سے برتن میں بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں پہنچا۔دلہا دلہن کو تقریب تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کیرالہ کو 2018 میں بھی بدترین سیلابی ریلوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تب تقریبا چار سو افراد ہلاک اور تقریبا دو لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔

یا د رہے کہ ایک اعشاریہ تین ارب آبادی والے ملک بھارت میں سالانہ سینکڑوں افراد شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں تیری ہوگئی آں۔۔ دلہن کی گانے کے ساتھ زبر دست انٹر ی۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں