(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی کسانوں نے"ریل روکو" تحریک شروع کر دی ، جس کے تحت مختلف ریاستوں میں 290 ریل گاڑیوں کو روکا گیا۔ کسانوں کے احتجاج کے باعث 40 ٹرینیں منسوخ ۔
تفصیلا ت کےمطابق سم یکتا کسان مورچہ (ایس کے ایم) کی جانب سے پنجاب، مدھیہ پردیش ، بنگال، چھتیس گڑھ، جھاڑ کھنڈ ، ہریانہ، اوڈیشہ، بہار ، راجستھان اور اتر پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں ریل روکو تحریک چلائی گئی۔ اس تحریک کے تحت مختلف مقامات پر کسانوں نے 290 ریل گاڑیوں کو روکا۔ ایس کے ایم کا کہنا ہے کہ ان کے احتجاج کے باعث حکام نے 40 ٹرینیں منسوخ بھی کیں۔کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ اجے مشرا کو بھی لکھیم پور کھیری واقعے میں گرفتار کیا جائے۔
یا د رہے کہ کچھ روز پہلے اجے مشرا کے بیٹے اشیش مشرا نے پرامن کسانوں کی ریلی پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں چار کسان ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران مزید چار لوگ مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول چوری کا انوکھا طریقہ۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا