ملک بھر میں فوری عام انتخاب کرائے جائیں: مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ 

Oct 18, 2021 | 22:24:PM
فوری عام انتخابات، ای وی ایم ، آرٹی ایس ،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 20اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پرعام انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کا ادارہ آمریت کی باقیات میں سے ہے،نیب سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ای وی ایم  آر ٹی ایس کا دوسرا نام ہے،انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک جائز حکومتیں قائم نہیں ہوتیں، بلدیاتی الیکشن کا کوئی جواز نہیں،دھاندلی سے آنے والی حکومت ترمیم نہیں کر سکتی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سینیٹر فیصل جاوید کو قربان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔کس لئے اور کیوں۔۔؟