(24نیوز)بھارت نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سےہرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے 189 رنز کا ہدف19 ویں اوور کی آخری گیند پر تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔انڈین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اشن کشن 46 گیندوں پر 70 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔کے ایل راہول نے 24 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ کپتان ویرات کوہلی 13گیندوں پر 11 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے لونگ سٹون، مارک ووڈ اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھر سے بھاگنے والی لڑکی سےدوست نے نکا ح سے انکا ر کر دیاتو کس سے شادی کر لی ۔۔جانیے