(ویب ڈیسک) کراچی میں این اے 237 ملیر کی نشست سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شیخوپورہ: پی پی 139 میں پی ٹی آئی کی دوبارہ ووٹ گنتی کی درخواست مسترد
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں پھر سے شکست دینے کو تیار ہوں۔
انہون نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر فیصلہ سنا دیا، عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کر کے دکھائیں، دھاندلی کا شور مچانے سے عمران خان اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتے۔