اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے 1.521 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.521 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
مسافر سید نذیر نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔