پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کرسکتا ہے: امریکی وزارت خارجہ کا اعتماد کا اظہار

Oct 18, 2022 | 09:50:AM
امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع بیان کے بعد امریکی وزراتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا پُراعتماد ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے
کیپشن: ترجمان امریکی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کے متنازع بیان کے بعد امریکی وزراتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا پُراعتماد ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے۔

ترجمان امریکی  وزراتِ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے روس اور چین کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر منظم قرار دیا تھا۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے بالکل محفوط اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہیں، ہمارے جوہری اثاثے اپنے ملک کی سالمیت کے لیے ہیں ناکہ کسی ملک کے خلاف جارحیت کے لیے۔