(ویب ڈیسک) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، ڈاکو بینک کی کیش وین ڈکیتی میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق ہٹڑی تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس کے اوپر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جائے وقوعہ سے پولیس نے 5 کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔
یہ بھی پڑھیے: اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے 1.521 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو بینک کی کیش وین کی ڈکیتی میں ملوث تھے۔