معروف بھارتی اداکارہ کی خود کشی ،ذمہ دار کون خط منظر عام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ’وشالی ٹھکر‘ نے خود کشی کر لی ۔اداکارہ کے دوست وکاس سیٹھی اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کی اداکارہ سے موت سے ایک دن قبل یعنی 15 اکتوبر کو بات ہوئی تھی جس میں وشالی نے بتایا کہ وہ اس سال کے آخر میں شادی کرنے جارہی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ کی لاش ان کے گھر میں بیڈ روم سے ملی جبکہ موقع سے ایک ان کا آخری خط بھی ملا ہے جس میں کئی اہم انکشافات کیئے گئے ہیں ۔
وشالی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گہری دوست تھیں جن کی وجہ موت ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا تھا جو مرنے کے بعد لاش کے پاس سے ملا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ کی دوست نے بتایا کہ وشالی نے آخری گفتگو میں کہا کہ ہم سب بچوں کو لے کر گھومنے بھی جائیں گے ، اداکارہ نے ہمیں ” متیش “سے متعلق5 مہینے قبل بتایا تھا جس پر میں نے اس سے بات چیت بھی کی اور وہ مجھے بہت نرم مزاج کا معلوم ہوا، وہ جلد ہی شادی کرنے والے تھے ۔وشالی اور متیش کے اہل خانہ جلد ہی شادی کی تاریخ فائنل کرنے والے تھے اور جب میں نے آخری بار ہونے والی گفتگو میں اس سے شادی کے بارے میں پوچھا تو وشالی نے کہا کہ سب مست چل رہاہے لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ اس نے خود کشی کر لی ہے تو ہم نے اس خبر کو جعلی قرار دیا اور میں نے وکاس سے کہا کہ آپ وشالی کو فون کریں لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا ۔پھر وشالی کے والد نے ہمیں اس افسوسناک خبر کے بارے میں بتایا ۔
بھارتی میڈیا نے جب ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے۔
یاد رہے کہ وشالی نے ایک اور مشہور ڈرامے 'سسرال سمر کا' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔واضح رہے کہ ویشالی ٹھاکر دو سال قبل خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی قریبی دوست بھی تھیں۔