آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

Oct 18, 2022 | 12:08:PM
آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کا اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

آسٹریلیا کے وزیرخارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اپنے دیرینہ مؤقف کو دوبارہ اپناتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت کا مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کوامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: روس کا یوکرین پر خودکش ڈرون حملہ ،متعدد افراد ہلاک

آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت نے 2018ء میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔