گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 32 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 5 سو 97 ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 42 فیصد رہی۔
اس دوران ملک میں کورونا سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔