عالیہ بھٹ کے ہاں ننھے مہمان کی آ مد کب؟ تاریخ سامنے آ گئی

Oct 18, 2022 | 12:23:PM
عالیہ بھٹ کے ہاں ننھے مہمان کی آ مد کب؟ تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جَلد والدین  بننے والے ہیں۔اس اداکار جوڑی کے ہاں بچے کی ولادت سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ نومبر یا پھر دسمبر کے پہلے ہفتے میں عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کپور خاندان کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ ماہ کسی بھی وقت عالیہ بھٹ کے ہاں بچے کی پیدائش ہو جائے گی۔بچے کی ولادت کے لیے عالیہ بھٹ کا نام بھی گرگاؤں کے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں لکھوا دیا گیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد اپنا قیمتی وقت اپنے بچے کو دینا چاہتی ہیں، اسی لیے وہ کم از کم ایک سال کے لیے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لیں گی۔

عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک چھوٹے موٹے پروجیکٹس میں کام جاری رکھیں گی جبکہ ایک سال کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم (پہلی فلم) ’ہارٹ آف اسٹون‘ اور بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی شوٹنگ مکمل کروائیں گی۔

یاد رہے کہ اداکار عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شادی کے دوسرے مہینے میں اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اکائونٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی جس ے بعد انھیں ہر طرف سے مبارک باد کے پیغام موصول ہونے شروع ہو گئے تھے۔