اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری

Oct 18, 2022 | 12:29:PM
اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 8 سو 64 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 32 کیسز رپورٹ

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 18 مریض داخل کروائے گئے۔