(24نیوز)نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم عملےنےقطر سے آنے والے مسافرسے 73 موبائل فون برآمد کرلئےمسافر پرواز کیو آر 614 کے ذریعے قطر سے اسلام آباد پہنچا تھا ،کسٹم عملے نے مسافر عمر ضمیر کو بین الاقوامی آمد ہال کے قریب سے پکڑلیااور پکڑے جانے والے مسافر ضمیر کا تعلق چکوال سے ہے ۔
کسٹم حکام کے مطابق موبائلز فونز کے ٹیکس سے متعلق مسافر کے پاس کوئی ثابوت نہیں تھا ،قبضہ میں لئے گئے موبائلز کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ملزم عمر ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔