(ویب ڈیسک)ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ شروع ہوا کہ نیٹ فلکس پاکستان میں کرپشن پر " behind closed doors" نامی ایک دستاویزی فلم جاری کر رہا ہے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک ٹریلر جو سیاسی کرپشن پر ایک دستاویزی فلم کا ہے, گردش کر رہا ہے۔ اس کلپ کو ملک کے کئی بااثر لیڈروں سمیت کئی لوگوں نے شیئر کیا ہے۔ اسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ ابھی تک اس خبر کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ یہ دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر ہوگی۔