الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرہ مرحلہ ملتوی کیا۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔
چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے 16000 سیکیورٹی اہلکاروں کا مطالبہ کیا تھا۔
ادھر الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی میں 30 اکتوبر کو الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ این اے 45 کرم کی نشست پی ٹی آئی کے رکن کے استعفی کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھی۔
این اے 45 کرم میں جے یو آئی کے امیدوار جمیل خان اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 16 اکتوبر کو کرم میں الیکشن کروانے سے معذرت کی تھی۔