(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
وزارت توانائی کی طرف سے ملک میں بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھام پر اقدمات سے آگاہ کیا گیا۔ ایوی ایشن، کابینہ، موسمیاتی تبدیلی، کامرس اور کمیونیکیشن ڈویژنز کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ سولر پی وی فوری اقدامات سے متعلق فریم ورک گائیڈ لائنز پر غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پانچ ڈویژنز کی جانب سے لفظ وفاقی حکومت کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کی تعریف تبدیل کرنے کی تجویز سے اصولی اتفاق کیا۔ وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔