وفاقی بیوروکریسی پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)وفاقی بیوروکریسی پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کنٹرولر، کنٹرولر لوکل آڈٹ(ڈیفنس سروس) لاہور دفتر ثناءمنیر کا تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ آبی وسائل لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ آبی وسائل لاہور دفتر خرم عزیز تبدیل کر کے ڈپٹی کنٹرولر، کنٹرولر لوکل آڈٹ(ڈیفنس سروس) لاہور دفتر تعینات کردیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈی جی آڈٹ وفاقی حکومت اسلام آباد دفتر حسام خان تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈیفنس آڈٹ وِنگ اے جی پی دفتر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد دفتر نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔