( 24نیوز)لاہورمیں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نہ رک سکے، گجر پورہ میں 20سالہ معذور خاتون ،گرین ٹاؤن میں نوکری کا جھانسہ دیکر اور اقبال ٹاؤن میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں 3خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کےواقعات آئے دن اضافہ ہونے لگا، گجر پورہ میں ملزم نے 20سالہ شادی شدہ معذورلڑکی سے زیادتی کی،ملزم صداقت نے حویلی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے چچا شہباز نے تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔
اقبال ٹاؤن میں ملزم تنویر نے کزن کو زیادتی کانشاہ بناڈالا جبکہ گرین ٹاؤن میں خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناڈالا۔