نجم سیٹھی نے میرے خلاف الزامات لگائے،جائز مقدمہ کیا:عمران خان

Oct 18, 2022 | 19:17:PM
 نجم سیٹھی , مقدمہ ,فیصلہ, عمران خان , وزیر اعظم ,تحریک انصاف
کیپشن: سابق وزیر اعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی دور حکومت میں صحافیوں پر مقدمات و انتقامی کارروائیوں کی شکایات  کومسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی   بنی گالہ میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداروں سے ملاقات ، ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل، سوشل میڈیا ٹرولنگ، پی ٹی آئی جلسوں میں بدتمیزی کے ایشوز پر کھل کربات چیت کی گئی۔

صدر نیشنل پریس کلب انور رضا  نے عمران خان سے کہا کہ ہماری بات بری لگے تو غصہ نہ کیجئے گا،اس کے جواب میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ جو کہنا ہے، کھل کر بات کریں، مجھے غصہ نہیں آتا،عمران خان نے نجم سیٹھی کے خلاف مقدمے کا دفاع کیا اور درست قرار دیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف نجم سیٹھی کے خلاف میں نے خود جائز مقدمہ کیا،نجم سیٹھی نے میرے خلاف دو بے بنیاد الزامات لگائے،اس کے علاوہ میرے دور میں کسی صحافی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی،مطیع اللہ جان، حامد میر پر پابندی میں نے نہیں لگوائی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا ٹرولنگ بند کروانے میں معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو کوئی نہیں روک سکتا،میڈیا کی اہمیت ختم، اب دور سوشل میڈیا کا ہے،6مہینے سے سارا میڈیا میرے خلاف رہا، مگر مجھے کوئی فرق نہیں پڑا،میڈیا کی اب کوئی نہیں سنتا، ایسا ہوتا تو الیکشن نہ جیتتا،لانگ مارچ کا اعلان بہت جلد کرنے والا ہوں،ورکنگ صحافی لانگ مارچ میں میرا ساتھ دیں۔

نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کی صحافی قیادت کے عمران خان سے سخت سوالات،ساری صحافی برادری کو لفافہ صحافی کیوں کہتے ہیں۔ سوال،میں تو صرف جو ہیں انہیں کہتا، جیسے سلیم لفافی، عمران خان کا جواب

غریدہ فاروقی جلسوں میں مردوں میں خود گھسے گی تو کیا ہو سکتا؟۔