(امانت گشکوری) شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی کی بریت کامعاملہ پراٹارنی جنرل آفس نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اٹارنی جنرل آفس نے سپریم کورٹ سے اظہار تشویش کیلیے خط کا ڈرافٹ تیار کرلیاہے۔ خط کے متن کے مطابق اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کا بریت کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
سپریم کورٹ اس معاملے کو پہلے ہی ماہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے ۔ خط کے متن کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی بریت کے فیصلے سے قبل اٹارنی جنرل آفس سے رائے طلب کی جاتی ہے جو کہ اس معاملے میں نہیں لی گئی۔
جبران ناصر کیس میں اٹارنی جنرل آفس پہلے ہی قرار دے چکاہے کہ معاملہ دہشتگردی کا ہے۔خط کے متن کے مطابق سمجھوتے،فساد فی الارض اور دیگر معاملات میں اس کیس پر نظر ثانی بنتی ہے۔
شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
Oct 18, 2022 | 22:19:PM