(24 نیوز )راولپنڈی میں تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات,ڈاکوؤں نے مونگ پھلی سے بھرے ٹرالے کو لوٹ لیا ۔
ٹرالر ڈرائیو رفیق اللہ کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے ،3 ڈاکوؤں نے عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔