شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی

Oct 18, 2022 | 23:45:PM

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود تلوکر میں شادی کی تقریب میں تصاویر بنانے پر داماد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا سسر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ساس سالی سمیت 4 افراد شدید ذخمی۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق فیصل نامی ملزم کا تعلق حساس ادارے سے بتایا گیا ہے جس نے شادی کی تقریب تصاویر بنانے پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکے ملزم کا سسر زاہد موقع پر جاںبحق ہوگیاجبکہ اپنے حقیقی باپ عبدالوحید سمیت اپنی ساس ، سالی اور مہمان خاتون کو شدید ذخمی ہوئے۔
تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش اور ذخمیوں کو فوری طور ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا۔ ملزم قاضی فیصل کو تھانہ سٹی پولیس نے موقع سے فرار ہوتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا

مزیدخبریں