(24 نیوز) ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے، ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس گاڑی پر 6 لاکھ روپے کی کمی کردی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ایم جی موٹرز نے اپنے کاروں کی قیمت میں 6 لاکھ روپے تک کی کمی کردی، کراس اوور ایس یو وی کی 16 اکتوبر تک قیمت 80 لاکھ 99 ہزار ہے، ایم جی ایچ ایس اسپورٹی پاکستان کی لگثری گاڑیوں میں سے ایک ہے، ایم جی ایچ ایس 86 لاکھ 99 ہزار سے کم ہوکر 80 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی
ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر سید آصف احمد کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد صارفین اور آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت تمام کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔
کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈیلرز نے قیمت میں کمی کی وجہ درآمدی لاگت میں کم ہونے کو قرار دے دیا۔
قبل ازیں اس ماہ ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد روپیہ مضبوط ہوا جس پر ’کیا‘ موٹرز کارپوریشن کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔