بیوروکریسی کے اخراجات میں اضافہ ،محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

Oct 18, 2023 | 10:07:AM

(ویب ڈیسک)ایک طرف معاشی بحران تو دوسری طرف بیوروکریسی کے اخراجات میں اضافہ کردیا گیا،محکمہ خزانہ پنجاب نے افسروں کے ٹویولنگ اور ڈیلی الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کا ڈیلی الاؤنس اسپیشل 4800سے بڑھاکر 7200کردیا گیا،گریڈ 21کے ڈیلی الاؤنس اسپیشل میں 2ہزار روپے اضافہ ہواجس کے بعد افسروں کا سیپشل ڈیلی الائونس  چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کر دیا گیاجبکہ گریڈ19اور 20کا ڈیلی الاؤنس 3280سے بڑھ کر 4920روپے ہو گیا۔گاڑی پر ٹی اے 5روپے فی کلومیٹر سے بڑھاکر 7روپے فی کلومیٹرکردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلم لیگ ق کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے بھی ساتھ چھوڑ دیا 

نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا ڈیلی الائونس سپیشل 2560 سے بڑھا کر 3840 روپے کر دیا گیا،گریڈ 12 سے 16 کا ڈیلی الائونس سپیشل 1440 سے بڑھا کر 2160 کر دیا گیا۔

مزیدخبریں