معاشی میدان سے اچھی خبریں،پٹرول،آٹا،گھی،سستا

Oct 18, 2023 | 10:32:AM

Read more!

پاکستانی روپے کی قدر میں لگاتار استحکام جاری ہے - جبکہ ڈالر کی قیمت میں گراوٹ مسلسل ہو رہی ہے - آج کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کے بعد آج ڈالر 275 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے - یہی ڈالر ستمبر کے شروع میں اوپن مارکیٹ میں 340 روپے میں بھی نہیں مِل رہا تھا- ایک ماہ سے زائد عرصے میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 65 روپے کی کمی یقیناً ایک تاریخی اور قابل ستائش حکومتی ایکشن ہے جو کے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے ممکن ہو سکا،پروگرام ’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے بتایا ہے کہ اِسی طرح آج چھ سالوں میں پہلی دفعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اپنی بلند ترین جگہ پر پہنچ گیا، اور انڈیکس 50000 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے،دوسری طرف آج ہی کے دن پاکستان اور چین کے درمیان سرمایاکاری بڑھانے کا منصوبہ بھی طے پا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان دو ارب ڈالرز تک اپنی برآمدات چین بھجوائے گا اس کام کے لئے چین پاکستان میں ایک کنسورشیم قائم کرے گا جس کے تحت چین پاکستان سے لال مرچ، گوشت اور دیگر مصنوعات برآمد کرے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ۱۶ اکتوبر سے تاریخی اور نمایاں کمی پہلے کی جا چکی ہے - حکومت نے پیٹرول کی قیمت 40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا جو کے عوام کے لئے ایک بڑا ریلیف ہے - پندرہ دن پہلے بھی حکومت نے پیٹرول پرائسز کم کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 8روپے اور ڈیزل کی قیمت 11 روپے کم کی گئی تھی- اب تک پچھلے پندرہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 48 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر نمایاں کمی کی جا چکی ہے،ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ، سونے کی قیمت میں کمی، پیٹرولیم پرائسز میں کمی، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف موثر کاروائیاں خوش آئند اقدامات ہیں جن سے حالات میں بہتری متوقع ہے،اب ضرورت اس امر کی ہے کے ان نمایاں کمی کے نتیجے میں باقی کموڈڈیٹی پرائسز پر بھی نمایاں کمی آئے- اس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن فوری طور پر لینا چاہئے تاکہ عوام تک پیٹرول پرائسز میں واضح کمی کا صحیح طور پر فائدہ پہنچ سکے اور انکی معاشی مشکلات میں کمی آ سکے۔

مزیدخبریں