فرح گوگی کی دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت، وفاقی حکومت کے لاء افسر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کے لاء افسر کو فوری طلب کرلیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
فراز اقبال جمیل اور ایمان اقبال کی جانب سے اپنے نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔
مزید پڑھیں:مصری گولڈمیڈلسٹ تیراک کو فلسطین کی حمایت پر قتل کی دھمکیاں