غریب شہریوں کیلئے پھل خریدنا خواب بن گیا

Oct 18, 2023 | 11:25:AM

(مائدہ وحید)انتظامیہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ،غریب کیلئے پھل خریدنا اب بھی ایک خواب بن گیا ہے۔

سیب کی سرکاری قیمت 215،مارکیٹ میں 350روپے کلو میں فروخت،کیلا سرکاری قیمت 115، مارکیٹ میں 150روپے درجن میں فروخت،انار بدانہ سرکاری قیمت 500، بازار میں 800روپے کلو میں فروخت،امرود کی سرکاری قیمت 135، مارکیٹ میں 200روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔پپیتا کی سرکاری قیمت 260،مارکیٹ میں 350روپے کلو میں فروخت،جاپانی پھل کی سرکاری قیمت 145،مارکیٹ میں 250روپے کلو میں فروخت،کھجور کی سرکاری قیمت 540،اوپن مارکیٹ میں 650روپے کلو میں فروخت، آڑو کی سرکاری قیمت 225، مارکیٹ میں 480روپے کلو میں فروخت اور انگور کی سرکاری قیمت 335،بازار میں 500روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں۔

سرکاری نرخ نامہ نظر انداز ،سبزیاں بھی اپنی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں، پیاز کی سرکاری قیمت 85، بازار میں 120روپے کلو میں فروخت،ٹماٹر 5روپے مہنگے،سرکاری قیمت 95،بازار میں 120روپے کلو میں فروخت،لہسن سرکاری قیمت 430،مارکیٹ میں 580روپے کلو میں فروخت،ادرک کی سرکاری قیمت 1000،مارکیٹ میں 1250روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس، ایف آئی اے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی ملزم قرار

سبز مرچ کی سرکاری قیمت 120، بازار میں 150روپے کلو میں فروخت،لیموں کی سرکاری قیمت 90، بازار میں 130روپے کلو میں فروخت،ٹینڈے کی سرکاری قیمت 160،بازار میں 200روپے کلو میں فروخت،آلو کی سرکاری قیمت 90، بازار میں 120روپے کلو میں فروخت،میتھی کی سرکاری قیمت 165،بازار میں 300روپے کلو میں فروخت،بینگن کی سرکاری قیمت 110،بازار میں 140روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

کھیرے کی سرکاری قیمت 68،بازار میں 80روپے کلو میں فر وخت،کریلے سرکاری قیمت 110،بازار میں 140روپے کلو میں فروخت،پالک کی سرکاری قیمت 50،اوپن مارکیٹ میں 80روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:مصری گولڈمیڈلسٹ تیراک کو فلسطین کی حمایت پر قتل کی دھمکیاں

مزیدخبریں