مطلع جزوی ابر آلود، خنکی میں اضافہ، بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم) محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، خنکی میں اضافہ ہوا ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، خنکی میں اضافہ اور موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری!! گاڑیاں انتہائی سستی ہوگئیں
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 117 ریکارڈ کی گئی، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر زیر فہرست ہے۔
لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 157, سید مراتب علی روڈ پر 132, یو ایس قونصلیٹ پر 99 جبکہ جوہر ٹاؤن میں 89 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ہے، شہر بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔