(ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔کہتے ہیں کہ امریکا شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے واضح طورپرکھڑا ہے۔دوسری جانب فلسطین ،اسرائیل جنگ میں امریکا واضح طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ و باردو بھی فراہم کیا ہے۔تل ابیب پہنچتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتال پر حملے اور ہولناک جانی نقصان پر غمزدہ ہوں، اسپتال پرحملےکی خبرسنتے ہی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کےوزیراعظم سےبات کی۔
امریکی قومی سلامتی ٹیم کو غزہ میں اسپتال حملےکی معلومات لینےکی ہدایت کی ہے۔ امریکا تنازعات کے دوران شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے واضح طورپرکھڑا ہے، ہم اس سانحے میں جاں بحق یا زخمی مریضوں، طبی عملے اور دیگربےگناہوں کے لیے سوگوار ہیں۔
یاد رہے فلسطین میں اسرائیل نے قیامت برپاکردی۔اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں اسپتال پربڑافضائی حملہ،800فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کےاسپتال میں زخمیوں کورکھا گیا تھا۔فلسطینی صدرکا تین روزہ سوگ کااعلان۔غزہ میں شہیدفلسطینیوں کی تعدادساڑھے تین ہزار تک جاپہنچی۔ہزاروں عمارتوں کےملبےتلے دبے ہوئے ہیں۔امدادی کارکن بھی اسرائیلی درندگی سےمحفوط نہیں۔
واضح رہے کہ فلسطین ،اسرائیل جنگ میں امریکا واضح طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے،فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکا نے اسرائیل کو اسلحہ و باردو بھی فراہم کیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی
تل ابیب پہنچتے ہی امریکی صدر جوبائیڈن غزہ کے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری فلسطینی گروپ پر ڈال دی۔غیر ملکی میڈیا کےمطابق صدر جوبائیڈن کی تل ابیب آمد پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا اوراس موقع پر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کوگلے بھی لگایا۔
بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں امریکی صدر نے اسرائیل کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کو اس کے دفاع کے لیے سب کچھ فراہم کرے گا۔