ویسٹ انڈیز اے ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ویسٹ انڈیز اے ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچ گئی۔
پاکستان کے دورے میں ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم پاکستان ویمنز اے ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک سہ فریقی سیریز کھیلے گی، سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے ساتھ تیسری ٹیم تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز ٹیم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین استعفے سے مکر گئے
ویسٹ انڈیز ویمنز اے ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی، مہمان ٹیم 24 اکتوبر کو پاکستان اے کے خلاف غنی انسٹی ٹیوٹ میں پہلا ون ڈے کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 26 اکتوبر کو دوسرا ون ڈے بھی غنی انسٹی ٹیوٹ گراونڈ پر ہوگا اور 29 اکتوبر کو تیسرے ون ڈے میں قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سہ فریقی ٹی 20سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر کو پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان ہوگا، 4 نومبر کو ویسٹ انڈیز اے تھائی لینڈ ایمرجنگ کا مقابلہ کرے گی، 5 نومبر کو پاکستان اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے درمیان مقابلہ ہو گا، 8 نومبر کو سہ فریقی سیریز کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
10 نومبر کو پہلا پاکستان اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی ہوگا اور 11نومبر کودوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔