سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین استعفے سے مکر گئے

میں نے اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوا،حیدرحسین

Oct 18, 2023 | 15:16:PM

(شہباز علی) سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے استعفیٰ دینے سے متعلق لاعلمی ظاہرکر دی جبکہ ان کا استعفیٰ منطرِ عام پر آ چکا ہے۔

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے استعفے کا معاملہ، سیکرٹری حیدر حسین اپنے استعفے سے مکر گئے، ان کا استعفیٰ منظر عام پر آگیا ہے، استعفےٰ سے متعلق سیکرٹری پاکستان ہالی فیڈریشن حیدر حسین کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوا، صدر پی ایچ ایف سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پھر سے بازی لے گئے

دوسری جانب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے ویڈیو بیان میں سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کےاستعفے کی تصدیق کردی، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حیدر حسین نے ذاتی مصروفیات کے سبب استعفے بھیجا ،استعفے کو سوچ و بچار کے بعد منظور کرلیاگیاہے، حیدر حسین نے اچھا کام کیا ، نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ،فی الوقت قائمقام سیکرٹری کی تعیناتی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے سیکرٹری حیدر حسین نے اپنا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کو بجھوایا تھا، استعفیٰ کی وجہ ذاتی مصروفیات قرار دی گئی تھی، صدر نے بھی استعفیٰ قبول کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشئین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی بد ترین پرفارمنس کے سبب ہاکی فیڈریشن مسلسل تنقید کی زد میں ہے۔

مزیدخبریں