’اسرا ئیلی وزیر اعظم جھوٹے ہیں‘

Oct 18, 2023 | 16:09:PM
’اسرا ئیلی وزیر اعظم جھوٹے ہیں‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ میں فلسطین حکومت کے نمائندے  ریاض منصور نے اسرا ئیلی وزیر اعظم کو جھوٹا قرار دے دیا۔ 

صحافی نے سوال کیا ہےکہ اسرئیلی وزیر اعظم نے ہسپتال حملے کی ذمہ داری اسلامی جہادی گروپ حماس پر ڈالی ہے آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں ؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جھوٹا آدمی ہے ، اس کے ترجمان نے پہلے یہ ٹویٹ کیا تھا کہ اسرائیل نے اسپتال کے اردگرد حماس کی موجودگی کا خدشہ پا کر حملہ کیا ہے، جو بعدمیں ہٹا دیا گیا تھا اور ہمارے پاس اس کی کاپی موجود ہے ،اب وہ کہانی کا رخ تبدیل کر کے الٹا فلسطین کو ذمہ دار ٹھہرانا چاہتا ہے ، اس سے پہلے ہی ان کا ہمارے ہسپتالو ں کو نشانہ بنانے کے منصوبے بنا رہے تھے ۔ 

یہ بھی پڑ ھیں ؛ اسرائیلی بمباری پر امریکی صدر’مگرمچھ کے آنسو‘ بہانے لگے