(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسرائیل کی فلسطین پر جاری بربریت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟ غزہ میں گزشتہ رات ہسپتال پر بمباری کی گئی ہے، معصوم لوگوں جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بربریت، اسلامی تعاون تنظیم نے بڑا قدم اتھا لیا
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے، روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا، اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔