(24 نیوز) مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کے مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملوں میں اب تک 32سو سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 11ہزارسے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں اسپتال پر بھی حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔اس بزدلانہ وار کے بعد ا ب الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ حماس کی جانب سے کیا گیا ہے۔آئی ڈی ایف نے پہلے حملے کی ویڈیو شئیر کی اورر بعد میں عالمی دباؤ بڑھنے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ویڈیو کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اڑا دیا۔
اسرائیل طاقت کے نشے میں مست امریکا کی سرپرستی میں غزہ کے اسپتال پر بمباری کی اور ملبہ حماس اور دیگر اسلامی جہاد کی تنظیموں پر ڈالنے کی ناکام کوشش کا سوشل میڈیا پر آئی ڈی ایف کا پول کھل گیا،صیہونی فورسز نے پہلے اسپتال پر حملے کی ویڈیو ثبوت کے طور پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شئیر کی اور بعد ازیں عالمی دباؤ اور تحقیقات کے مطالبے پر کچھ گھنٹے بعد ویڈیو کو آفیشل اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا۔
واضح رہے کہ حماس کے رہنما اسمعیل ہنیہ نے بھی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ یہ سب صیہونی فورسز کی جانب سے کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ہٹ دھرمی پر قائم امریکی صدر جوبائیڈن نے اسپتال حملے کاذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے اور اسرائیل بھی غزہ میں اسپتال پر ہونے والی بمباری کو دھماکہ قرار دے رہا ہے ۔
خیال رہے کہ حماس کے حملوں میں بھی اب تک 304اسرائیلی فوجیوں سمیت 1403اسرائیلی مارے گئے۔