نیب ترامیم کیس، حکومت نے اپیل پر گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں

Oct 18, 2023 | 18:25:PM
نیب ترامیم کیس، حکومت نے اپیل پر گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں اپیل پر تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے وکیل مخدوم علی نے اپیل میں تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ گزارشات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے برخلاف ہے، 6 ماہ میں 22 سماعتوں پر مؤقف اور جواب دینے کی اجازت دی گئی، حکومت کو صرف عدالتی سوالات کے جواب دینے تک محدود کیا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی کو گزارشات جمع کرانے کیلئے 3 ماہ دیے گئے، وفاقی حکومت کو 3 ہفتے کا ٹائم بھی نہیں دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: ایفیڈرین کیس،لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو بری کر دیا

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا، ترامیم کے بعد بہت سے لوگوں کے مقدمات مختلف فورمز پر زیر التواء ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اکثریت کی بنیاد پر نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔