ڈالر کی قدر میں اضافہ،اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان

Oct 18, 2023 | 18:27:PM

(24نیوز )روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک گراوٹ، اسٹاک ایکس چینج میں بھی مندی آگئی ، حکومتی اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک سے کمی آنا شروع ہو گئی، ڈالر کی گراوٹ کے باعث معاشی استحکام کی باتیں ہونا شروع ہوئی ہی تھیں کہ  سٹاک ایکس چینج میں آنے والی مندی نے پول کھول دیا.

تفصیلات کے مطابق  انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی  ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے سے بڑھ کر 281 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو2 روپے مہنگاہوکر 296 روپے،برطانوی پاونڈ 5 روپے اضافے سے 346 روپے اور  سعودی ریال 1.50 روپے مہنگاہوکر 75.50 روپےمہنگا ہوگیا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.75 روپے پر برقرار  رہا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں   منفی رجحان دیکھنے میں آیا ،100انڈیکس 99 پوائنٹس کمی سے 49 ہزر 431  پر آ گیا ، دن بھر کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 49 ہزار 740 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جو کہ گھٹتے گھٹتے 7 ہزار 242 پوائنٹس پر بھی آیا لیکن مارکیٹ نے دوبارہ ریکور کیا اور کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا، حصص بازار میں 33 کروڑ  شیئرز کا کاروبار 8 ارب 82 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں استحکام کے بعد برآمدات میں بھی اضافہ

مزیدخبریں